یوٹیلٹی اسٹورزپرملنے والی اشیاپرسبسڈی ختم کیے جانے کاانکشاف

آٹے، چینی،تیل اورگھی پرسبسڈی کی سفارش بھیجی ہیں،پارلیمانی سیکریٹری،قومی اسمبلی کا اجلاس


Online March 19, 2016
آٹے، چینی،تیل اورگھی پرسبسڈی کی سفارش بھیجی ہیں،پارلیمانی سیکریٹری،قومی اسمبلی کا اجلاس ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیرصنعت و پیداوارکے پارلیمانی سیکریٹری راؤاجمل نے ایوان زیریں میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرملنے والی اشیاپر سبسڈی ختم کردی ہے ہم نے حکومت کو یہ سفارشات بھیجی ہیں کہ یوٹیلٹی اسٹورز پرآٹے چینی تیل اورگھی پر سبسڈی فراہم کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے رکن اسمبلی عمران ظفر لغاری سید غلام مصطفی شاہدہ رحمانی اورعبدالستاربچانی کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ پرسبسڈی نہ دینے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ 2007میں دیہی علاقوں سمیت ملک بھرمیں 5ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹوربنائے گئے جس میں14ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں، اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز پرکسی بھی قسم کی سبسڈی نہیں دی جا رہی ہے ۔

لہٰذا اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے سپردکیاجائے، رکن اسمبلی عبدالستاربچانی نے کہاکہ اگر یوٹیلٹی اسٹور پرسبسڈی نہ دی جائے تو اس کے رہنے کاکیا مقصد ہے جس پر پارلیمانی سیکریٹری نے کہاکہ ہم نے حکومت کو یہ تجویز دی ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پرکم قیمت اشیا فراہم کی جائیں مگر 2014سے سبسڈی ختم کردی گئی ، رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر صرف غیرمعیاری اشیا ملتی ہیں جس پرپارلیمانی سیکریٹری نے کہاکہ نشاندہی کریں، کارروائی کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں