پاک بھارت میچ کیلیے کراچی میں تمام ثقافتی سرگرمیاں ملتوی

آرٹس کونسل کراچی میں بڑے اسکرین پر میچ کو دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے


Pervaiz Mazhar March 19, 2016
آرٹس کونسل کراچی میں بڑے اسکرین پر میچ کو دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے فوٹو؛ فائل

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹ کے شائقین کا جنون آج اپنے پورے عروج پر ہوگا،آج دنیائے کرکٹ کی دو بڑی کرکٹ ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹوئنٹی20کے سلسلے کا پہلا مقابلہ ہونے جارہا ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہونے والے اس سنسنی خیز مقابلہ کے لیے پاکستان میں بھی زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے حال ہی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف جو شاندار پرفارمنس دی ہے اس کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین پاکستان کی بہترین کارکردگی اور کامیابی کیلیے پر امید نظر آتے ہیں،آج ہونے والے اس شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کیلیے پاکستان بھر میں شائقین کرکٹ نے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردی ہیں بیشتر کاروباری ادارے بھی جلد بند ہوجائیں گے ،جبکہ کراچی میں ہونے والی تمام ثقافتی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں،کراچی کے سینماؤں میں ہونے والے شوز بھی منسوخ کردیے ان سینیماؤں پر بڑے اسکرین پر اس دلچسپ میچ کو دکھانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں بھی بڑے اسکرین پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے ، ٹیلی ویژن فنکاروں نے آج کسی بھی ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں حصہ نے لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعدٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ بھی ملتوی کری گئیں ، ٹیلی ویژن اور فلم کے فنکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں