روپ وہ جو الگ دکھائی دے

لباس میں مختلف رنگوں کا تناسب اور ان کی منفرد تراش خراش انسان کو جاذب نظر بناتے اور جداگانہ روپ دیتے ہیں۔


Musa Raza March 20, 2016
لباس میں مختلف رنگوں کا تناسب اور ان کی منفرد تراش خراش انسان کو جاذب نظر بناتے اور جداگانہ روپ دیتے ہیں۔ ماڈل: فلک / فوٹو : ایکسپریس

لباس میں جدت اور انفرادیت شخصیت کو دل کشی عطا کرتی اور منفرد بناتی ہے، لیکن اگر جدت اور انفرادیت کے نام پرزیب تن کیا جانے والا لباس معاشرتی معیار سے ہم آہنگ نہ ہو تو اسے پہن کر شخصیت گہنا جاتی ہے۔

اس کے برعکس وہ پیراہن جو ثقافت کی عکاسی کرے شخصیت کو جاذب نظر بنادیتا ہے۔ ہمارے ہاں جدید فیشن کے طور پر آنے والے جالی دار آستینوں یا سلیو لیس ملبوس کا شمار ان پہناووں مں شامل ہے۔



ہماری ماڈل نے بھی جو ملبوس زیب تن کیا ہے وہ اپنے خوب صورت ڈیزائنوں اور دل کش رنگوں کے ساتھ اپنے اندر ہماری ثقافت اور اقدار کا رنگ بھی سموئے ہوئے ہے، اور ان کا یہ رنگ سب سے گہرا سب سے حسین ہے۔

لباس میں مختلف رنگوں کا تناسب اور ان کی منفرد تراش خراش انسان کو جاذب نظر بناتے اور جداگانہ روپ دیتے ہیں۔ ملبوسات آراستہ کرنے کا ڈھنگ اور ان پر کی جانے والی ڈیزائننگ لباس کو نیا انداز اور انوکھی خوب صورتی عطا کر تی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں