پاکستان ایٹمی سیکیورٹی کو بخوبی نبھا رہا ہے امریکا

پاکستان اور بھارت دونوں ایک دوسرے پرسبقت لینے کیلیے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں، سینیٹر باب کورکر


این این آئی/INP March 20, 2016
فوجی امداد پر پابندی سے امریکی مفادات متاثر ہو سکتے ہیں، جنرل جوزف، افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کا ساتھ ناگزیر ہے،جنرل ریمنڈ تھامس ۔ فوٹو : فائل

امریکا نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کیلیے پاکستان عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ذمے داریاں بخوبی نبھا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی آرمز کنٹرول اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کی نائب سیکریٹری روزگاٹ مائلر نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کیلیے پاکستان کا سینٹر فار ایکسی لینس ادارہ نہ صرف بہترین انداز میں کام کر رہا ہے بلکہ علاقائی سطح پر عالمی ایجنسی کے تعاون سے تربیت بھی فراہم کر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سینٹر فار ایکسی لینسی کا قیام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

اوباما انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش رفت دیکھی ہے، اس موقع پر سینیٹر باب کورکرنے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایک دوسرے پرسبقت لینے کیلیے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں