پناہ گزینوں کا بحران ایمنسٹی کی یورپی یونین پرتنقید

ترکی کے ساتھ معاہدے نے عالمی بحران سے یورپی یونین کے منھ پھیرنے کو واضح کر دیا


Net News March 20, 2016
ترکی کے ساتھ معاہدے نے عالمی بحران سے یورپی یونین کے منھ پھیرنے کو واضح کر دیا:فوٹو: فائل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ترکی کے ساتھ پناہ گزینوں کے متعلق معاہدے کے لیے یورپی رہنماؤں پر ''دہرے معیار'' برتنے کا الزام لگایا ہے۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ اس معاہدے نے پناہ گزینوں کے عالمی بحران سے یورپی یونین کے منھ پھیرنے کے سخت رویے کو واضح کردیا ہے۔

اس منصوبے کہ تحت جو پناہ گزین یونان کے ساحل پر وارد ہوں گے اگر پناہ حاصل کرنے کے ان کے دعوئوں کو مستردکردیا گیا توانھیں ترکی واپس بھیج دیاجائے گا اوراس کے بدلے ترکی کوامداد اورسیاسی مراعات ملیں گی۔

یورپ اور وسط ایشیا کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جان ڈلہاؤزین نے کہا کہ یورپی یونین کے ذریعے بین الاقوامی اور یورپی قوانین کی پاسداری کے عہد کے تحت ''یورپ میں پناہ گزینوں کے تحفظ کے قانون کو شیرینی میں بجھی ہوئی زہرکی گولی کی طرح کھانے پرمجبورکیاگیا ہے''۔ انھوں نے کہا کہ اتوار سے جس طرح یونان کے جزائر پر آنے والے تمام غیرمستقل پناہ گزینوں کو ترکی بھیجنے کا معاہدہ کیا گیا ہے وہ بین الاقوامی قوانین کی ذمے دارانہ پاسداری کی ضمانت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں