پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے 411 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب 81 کروڑ 91لاکھ59ہزار837روپے کا اضا فہ ریکارڈ کیاگیا


آن لائن March 21, 2016
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب 81 کروڑ 91لاکھ59ہزار837روپے کا اضا فہ ریکارڈ کیاگیا فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 4 بالائی حد عبور کرتا ہوا 33 ہزار پوئنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 35 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اسٹاک ماہرین نئے کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے کیونکہ معاشی اشاریوں میں بہتری حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی کا اعلان اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر سرمایہ کار متحرک نظر آسکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے دن ملا جلا رجحان دیکھا گیا تھا۔ انڈیکس میں اضافہ ہوا لیکن سرمایہ گھٹ گیا جس کے بعد آنے والے کاروباری دنوں مارکیٹ تیزی کے ساتھ بلندی کی جانب گامزن رہی اور 4دنوں میں انڈیکس 526.78پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ ایک روزہ مندی میں انڈیکس 115.54پوائنٹس کم ہوگیا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری تیزی کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 32900، 32800، 32700 اور 33000 پوا ئنٹس کی 4بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں411.24پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 32669.16 پوائنٹس سے بڑھ کر33080.40پوائنٹس پرجا پہنچا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 141.46 پوائنٹس کے اضا فے سے 19374.22اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 22449.53پوائنٹس سے بڑھ کر 22696.09 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب 81 کروڑ 91لاکھ59ہزار837روپے کا اضا فہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سر مائے کا مجموعی حجم 68 کھرب 46ارب 86کروڑ 82لاکھ 25ہزار 821 روپے سے بڑھ کر 68کھرب 82 ارب 68کروڑ 73لاکھ 85ہزار 658 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران زیا دہ سے زیادہ 20کروڑ 41لاکھ 25ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو8ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین11کروڑ62لاکھ70ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 5ارب روپے تک محدود رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1688 کمپنیوں کا کاروبارہواجس میں سے 771 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 777 میں کمی اور 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں