ملک بھر میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

روزانہ کی بنیاد پرکارروائی اورماہانہ رپورٹ دی جائے، وزارت داخلہ کاچیف کمشنراسلام آباد، چیف سیکرٹریز کو مراسلہ


Iftikhar Chohadary March 21, 2016
روزانہ کی بنیاد پرکارروائی اورماہانہ رپورٹ دی جائے، وزارت داخلہ کاچیف کمشنراسلام آباد، چیف سیکرٹریز کو مراسلہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریزکونیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھرمیں غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندوں اوربغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن تیزکرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ نے خصوصی مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ نے ایکسپریس کوبتایا کہ وزارت داخلہ نے اپنے مراسلے میں ہدایات جاری کی ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی سرچنگ کویقینی بنایاجائے۔ ملک بھر میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے اوروزارت داخلہ اورنیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کو ماہانہ بنیاد پررپورٹ بھیجی جائے۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملک بھرمیں غیرقانونی اسلحہ ضبط کرنے کے لیے مستقل ایکشن لینے کی ہدایات کی گئی ہیں، لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش بھی روکنے کاکہاگیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ افغان مہاجرین کی ازسرنورجسٹریشن، تازہ ترین اعدادوشماراورکوائف مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں