17یمنی یہودیوں کاگروپ خفیہ طریقے سے اسرائیل منتقل

صنعا میں 40 یہودی باقی ہیں جنھوں نے اسرائیل ہجرت کو مسترد کردیا ہے،امریکی ٹی وی


این این آئی March 22, 2016
صنعا میں 40 یہودی باقی ہیں جنھوں نے اسرائیل ہجرت کو مسترد کردیا ہے،امریکی ٹی وی، فوٹو:فائل

اسرائیل نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے یمن میں باقی رہ جانیوالے یہودیوں کے گروپ کو کامیابی سے نکال کر اسرائیل پہنچا دیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی نے بتایا کہ یہ گروپ 17 افراد پرمشتمل ہے، تاہم صنعا میں اب بھی 40 یہودی باقی ہیں جنھوں نے اسرائیل ہجرت کو مسترد کر دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک عالمی خبرایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یمن میں یہودیوں کے پرانے فرقے سے تعلق رکھنے والے چند خاندان ہی رہ گئے ہیں۔

تاہم یمن میں اقتدار پرحوثیوں کے قبضے کے بعد ان خاندانوں کے افراد جلد ہی ملک سے فرار اختیار کرسکتے ہیں۔حوثی ملیشیا جن کا نعرہ ہے ''امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، یہودیوں پرلعنت، فتح اسلام کے لیے''ان کے ہاتھوں تنگ آکر گزشتہ چند برسوں میں یہودی اکثریت شمالی یمن چھوڑنے پرمجبور ہوئی جہاں وہ سیکڑوں برسوں سے مسلمانوں کے ساتھ مل کر رہ رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں