ملالہ یو سفزئی سے متحدہ قومی موومنٹ کا اظہاریکجہتی

نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئیں،جلد صحت یا بی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی.


Express Desk November 11, 2012
ملالہ یوسف زئی کی خذمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے متحدہ قوی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر منعقدہ تقریب میں موم بتیاں روشن کی جا رہی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی سے اظہاریکجہتی کیلیے10نومبرکویومِ ِملالہ منائے جانے کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کی شب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیر وعزیز آباد پر شمعیںروشن کی گئیں اور ملالہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انیس قائم خانی، نسرین جلیل، ڈاکٹر نصرت واراکین رابطہ کمیٹی شعیب بخاری، کنور خالد یونس ، واسع جلیل، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام اورنوجوان طلبہ و طالبات کے علاوہ معصوم بچوںاوربچیوںنے بہت بڑی تعدادمیںشرکت کی اورملالہ یوسف زئی کی صحت وتندرستی اور سلامتی کیلیے دعا کی گئی۔ ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ ج ملالہ کا عالمی دن منایا جارہاہے ۔ جس کا مقصد طالبان دہشت گردوں کو پیغام دیناہے کہ آج پوری قوم ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر حملے کیخلاف متحد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں