امریکا و برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی روکیں ایمنسٹی انٹرنیشنل

مغربی طاقتیں بھی ایسی ترسیل روک دیں جو شام اور یمن تنازع میں استعمال ہورہی ہے، عالمی تنظیم


این این آئی March 24, 2016
مغربی طاقتیں بھی ایسی ترسیل روک دیں جو شام اور یمن تنازع میں استعمال ہورہی ہے، عالمی تنظیم. فوٹو: فائل

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واشنگٹن اور لندن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں ملٹری ایکشن کی سربراہی کرنے والے ملک سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل بند کر دیں تاکہ سویلین ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے سعودی سربراہی میں یمن میں شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کو ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی اس تنظیم نے سویلین جانوں کی زیاں کا سبب بننے والے ہتھیاروں کی بے دھڑک سپلائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دو مغربی طاقتوں اور دیگر ریاستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دیں جو یمن کے تنازع میں استعمال ہو رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر جیمز لِنچ نے کہاکہ سعودی عرب اور اس کے بین الاقوامی پارٹنرز نے اس علاقے میں ہتھیاروں کی بھرمار کر کے جلتی پر تیل ڈالا ہے۔ حالانکہ اس بات کے شواہد بڑھ رہے ہیں کہ اس طرح ہتھیاروں کی بہتات سے جرائم بڑھ رہے ہیں اور نئی فراہمی شدید خلاف ورزیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں