میرپورخاص میں تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا

شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے، شہریوں کا اظہار تشویش.


Express News Desk November 12, 2012
شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے، شہریوں کا اظہار تشویش.

QUETTA: سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپورخاص میں آبادی کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں بھی اضافے کے باعث پوسٹ آفس چوک ، سول اسپتال روڈ، جمیل شہید روڈ، مارکیٹ چوک، عمر کوٹ روڈ، میر واہ روڈ، اسٹیشن روڈ سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

جبکہ تجاوزات کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں، مذکورہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکار ٹھیلہ اور رکشہ مالکان سے نذرانہ لے کر شاہراہوں پر کھڑا ہونے کی اجازت دیتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے بجائے شہر کے داخلی راستوں پر کھڑے ہو کر ٹرکوں اور ٹریلر ڈرائیوروں سے بھتہ لیتے نظر آتے ہیں۔ سماجی رہنما کامران قائمخانی نے ایس ایس پی میرپورخاص فاروق احمد جمالی سے اپیل کی ہے کہ شہر میں قائم رکشوں کے ناجائز اڈے ہٹانے کے علاوہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں