پاکستان کپڑے کی عالمی مسابقت میں بہت پیچھے ہےورلڈ بینک

ایکسپورٹ کیٹگری میں ٹاپ نہیں ہے اور وجہ یہ بھی ہے کہ پروڈکٹس میں تنوع نہیں ہے، رپورٹ


Online March 28, 2016
ایکسپورٹ کیٹگری میں ٹاپ نہیں ہے اور وجہ یہ بھی ہے کہ پروڈکٹس میں تنوع نہیں ہے، رپورٹ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عالمی بینک نے کہا ہے کہ کپڑے کی مصنوعات کی اقسام میں کم قیمتوں کے باوجود پاکستان دیگر مسابقت کاروں سے پائیداری اور سیاسی استحکام کی وجہ سے پیچھے ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بہت سے خریدار پاکستان سے کتراتے ہیں، اس کی وجہ سیکیورٹی صورتحال ہے اس لیے تاجر اور کاروباری لوگ دبئی کا رخ کرتے ہیں۔ جس سے سورسنگ کا عمل پیچیدہ ہو جاتا ہے، پاکستان زیادہ تر پروڈکٹس کیٹگری میں قیمت کے لحاظ سے مسابقت رکھتا ہے تاہم ایکسپورٹ کیٹگری میں ٹاپ نہیں ہے اور وجہ یہ بھی ہے کہ پروڈکٹس میں تنوع نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں