موبائل فون سروس 3دن معطل رکھ کرحکومت نے نیا ’’ریکارڈ‘‘ بنادیا

موبائل سروس معطل کرنے میں سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے بھی اپنے پورے 5 سال میں کبھی پورے 3 تک موبائل سروس معطل نہیں کی


Iftikhar Chohadary March 30, 2016
فوٹو : راشد اجمیری / ایکسپریس

موجودہ دور حکومت میں اسلام آباد میں مکمل اور راولپنڈی میں جزوی طور پرمسلسل تین یوم تک موبائل سروس معطل رکھ کرحکومت نے نیا ریکارڈاپنے نام کرلیا حالانکہ پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے پارلیمنٹ کے سامنے 126 روزہ دھرنا میں ایک پورادن بھی موبائل سروس معطل نہیں رکھی گئی تھی۔

موبائل سروس معطل کرنے میں مشہورسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے بھی اپنے پورے 5 سال میں کبھی پورے 3 تک موبائل سروس معطل نہیں کی حالانکہ پیپلزپارٹی دورحکومت میں صرف اسلام آباد میں22 دہشتگردی کے واقعات ہوئے جن میں سے16 خودکش حملے تھے۔

اس لحاظ سے موجود دورحکومت میں اسلام آباد میں دہشتگردی کے مجموعی طور پرچھ واقعات پیش آئے مگر جس واقعہ نے موجودہ حکومت کی نالائقی کی قلعی کھول کررکھ دی وہ بلیوایریا میں کلاشنکوف تان کربیوی کوساتھ لیکر وفاقی دارالحکومت کو10گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھنے والاسکندرنامی شخص کا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں