حکومت برآمدات بڑھانے کیلیے برانڈنگ وسرٹیفکیشن پرتوجہ دیگی

لیدر،فارماوسرجیکل گڈزسیکٹر کوپلانٹس ومشینری منگوانے کیلیے گرانٹ دی جائیگی


اظہر جتوئی March 31, 2016
لیدر،فارماوسرجیکل گڈزسیکٹر کوپلانٹس ومشینری منگوانے کیلیے گرانٹ دی جائیگی فوٹو: فائل

لاہور: حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلیے لیدر، فارماسیوٹیکل، فشریز اور سرجیکل گڈز سیکٹر کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پلانٹس اور مشینری کی درآمد کیلیے 50 لاکھ کی گرانٹ دی جائیگی۔

دستاویزکے مطابق عالمی سطح پر مسابقت کیلیے اعلی انفرااسٹرکچر، ہنرمند افرادی قوت، اور جدید ٹیکنالوجی لازم ہے، برآمدات میں اضافے کیلیے صنعتی پیداوار کے مقامی اور بین الاقوامی معیارات میں ہم آہنگی، حقوق ملکیت دانش کا تحفظ اور تنازعات کے حل کا موثر طریقہ کار درکار ہے، لیدر، فارماسیوٹیکل، فشریز اور سرجیکل گڈز سیکٹرکی حوصلہ افزائی سے کم وقت میں برآمدات میں بھرپور اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں کامن سرجیکل سینٹر بنایا جائیگا، حکومت ایس ایم ای سیکٹر میں برانڈنگ اور سرٹیفکیشن کیلیے میچنگ گرانٹ فراہم کریگی، ویلیو ایڈیشن میں کارکردگی کی بنیاد پر مزید مراعات دی جائینگی، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات، جوتے، سرجیکل گڈز، کٹلری، انجینئرنگ مصنوعات اور ادویہ کو سابقہ سال کی درآمدی اور یونٹ قیمت کی بنیاد پر 10 فیصد ریفنڈ بھی ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں