یکم اپریل تک97لاکھ62ہزار گانٹھ کپاس کی فیکٹریوں میں برآمد

یکم اپریل تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 97 لاکھ 56ہزار753گانٹھ روئی تیار کی گئی


Khabar Nigar April 04, 2016
یکم اپریل تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 97 لاکھ 56ہزار753گانٹھ روئی تیار کی گئی فوٹو : فائل

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں ۔

جس کے مطابق یکم اپریل2016تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں97لاکھ 62ہزار144گانٹھ کپاس آئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 50لاکھ 76ہزار461گانٹھ کم ہے۔ پی سی جی اے کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس یکم اپریل 2015تک 1کروڑ48 لاکھ38 ہزار605گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی اس طرح رواں سال یکم اپریل تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس میں مجموعی طور پر 34.21فیصد کمی دیکھی گئی۔

پی سی جی اے کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب کی فیکٹریوں میں 59لاکھ 96ہزار107گانٹھ کپاس آئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میںفیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 48لاکھ 67ہزار 998گانٹھ کم ہے،یوں پنجاب کی فیکٹریوں میں آنے والی کپاس یکم اپریل2015 تک فیکٹریوں میں آنے والی1 کروڑ8لاکھ 64ہزار 105گانٹھ کپاس کے مقابلے میں44.81فیصد کم رہی۔ سندھ کی فیکٹریوں میں37لاکھ 66ہزار 37گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی 39لاکھ 74ہزار500گانٹھ کپاس کی فیکٹریوں میں آمد سے 5.25فیصد کم ہے۔

یکم اپریل تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 97 لاکھ 56ہزار753گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ پی سی جی اے کے مطابق ملک میں 16جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں جبکہ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 3 لاکھ 62ہزار141گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 89لاکھ 11ہزار 02گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے خریداری نہیں کی ہے۔ پی سی جی اے کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں13جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور 59لاکھ 91ہزار 864گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔

ضلع ملتان میں1لاکھ29 ہزار784گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 97ہزار437گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 4لاکھ 4ہزار 570 گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں2 لاکھ 69ہزار 344، ضلع وہاڑی میں3 لاکھ 12ہزار850گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ 56ہزار16گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں11 لاکھ 14ہزار280 گانٹھ ضلع بہاولپور میں 7لاکھ 45ہزار 201گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 9 لاکھ 43ہزار 298گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ ضلع سانگھڑ میں 13لاکھ 46ہزار 564 اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ 50 ہزار 607 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک 4لاکھ 89ہزار 1گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں