انگلش فٹبالرز پر قوت بخش ادویات لینے کا الزام

150 سے زائد اسپورٹس اسٹارز میرے کلائنٹ ہیں، ڈاکٹر بونار کا اسٹنگ آپریشن میں انکشاف


AFP April 04, 2016
150 سے زائد اسپورٹس اسٹارز میرے کلائنٹ ہیں، ڈاکٹر بونار کا اسٹنگ آپریشن میں انکشاف فوٹو: فائل

انگلش پریمیئر لیگ فٹبالرز کے قوت بخش ادویات استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے.

میڈیا رپورٹ میں لندن کے ڈاکٹر مارک بونار نے دعویٰ کیا ہے کہ ممنوعہ ادویات لینے والے 150 اسپورٹس اسٹارز میں پریمیئر لیگ فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

مقامی اخبار نے ''اسٹنگ آپریشن'' میں لندن میں مقیم اینٹی ایجنگ ڈاکٹر مارک بونار کے ذریعے اس کا پردہ چاک کیا ہے، رپورٹ میں 38 سالہ ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس ایسے ' خفیہ کلائنٹس ' کا نیٹ ورک موجود ہے، جو ہم سے ممنوعہ ادویات لکھواتے ہیں، جس میں آرسنل ، چیلسی اور لیسٹرسٹی کے پلیئرز بھی شامل ہیں، بونار نے اس خفیہ آپریشن میں کئی ایتھلیٹس کے نام افشا کیے ہیں۔

جن کا تعلق مختلف کھیلوں سے ہے، اخبار کی جانب سے جب ان لوگوں سے رابطہ کیاگیا انھوں نے مذکورہ ڈاکٹر سے علاج کرانے کی تردید یا پھر کوئی رائے دینے سے گریز کیا، مذکورہ اخبار نے بھی صورتحال کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر کہا کہ ہمارے پاس ایسے کوئی غیرجانبدارانہ شواہد نہیں ہیں کہ مذکورہ ڈاکٹر نے ان کا علاج کیا ہے، تاہم رپورٹر سے ہونیو الے خفیہ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ وہ انگلش کرکٹر، برٹش ٹورڈی فرانس سائیکلسٹ ، برطانوی باکسنگ چیمپئن، ٹینس پلیئرز اور مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کا بھی ٹریٹمنٹ کرچکے ہیں۔

گزرے 6 برسوں میں ان کے اسپورٹس کلائنٹس کی تعداد 150 سے زائد رہی ہے جو برطانیہ اور اس سے باہر کے لوگ تھے،انھوںنے مزید کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کھیلوں میں ڈرگس ہیں، میں اپنے مریضوں کو ممنوعہ ادویات لکھ کر دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کرتا ہوں کہ ان کا ' اوپٹیمم لیول' عمومی رہے۔یوکے اینٹی ڈوپنگ نے تصدیق کی کہ وہ بونار سے واقف ہیں لیکن اس سے تحقیقات کرنے کا ان کو اختیار حاصل نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں