امن سے رہنے کیلیے برداشت کا مادہ چاہیےقوی خان

امن کا پیغام جس نے بھی دیا لوگوں نے اسے قبول کیا مگر تشدد کا راستہ ہمیشہ سب نے مسترد کیا ہے، قوی خان


این این آئی April 05, 2016
امن کا پیغام جس نے بھی دیا لوگوں نے اسے قبول کیا مگر تشدد کا راستہ ہمیشہ سب نے مسترد کیا ہے، قوی خان فوٹو: فائل

SHABQADAR: سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ امن کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے برداشت کا مادہ ہونا چاہیے۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہماری بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ دنیا خصوصاً اس خطے کو سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے جس پر تمام مکاتب فکر کے دانشور، علما اور عام لوگ متفق ہیں۔

قوی خان کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب محبت، اخوت، سلامتی، ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری اور احترام کا درس دیتے ہیں اور کوئی بھی مذہب کبھی نفرتوں کو پروان چڑھانے، ایک دوسرے کے گلے کاٹنے اور دکھ بڑھانے کا کبھی نہیں کہتا۔ امن کا پیغام جس نے بھی دیا لوگوں نے اسے قبول کیا مگر تشدد کا راستہ ہمیشہ سب نے مسترد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں