کراچیکو ئٹہ کے حالات تیسری قوت خراب کررہی ہےرحمن ملک

پارلیمنٹ انسداد دہشتگردی بل منظور کرے،علماسے گفتگو،آ ذربائیجان کے وزیرکی ملاقات.


پارلیمنٹ انسداد دہشتگردی بل منظور کرے،علماسے گفتگو،آ ذربائیجان کے وزیرکی ملاقات. فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزیر دا خلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی میں تصادم کرانے کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔

تسیری قوت کوئٹہ اور کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوششیں کر ر ہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت داخلہ میں علماء کرام کے وفدسے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کر نیوالوں میں وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل حنیف جالندھری ،تنظیم المدارس اہلسنت کے صدر مفتی منیب الرحمان،وفاق المدارس الشیعہ کے صدر سید نیاز حسین نقوی سمیت دیگر علماء کرام شامل تھے۔اجلا س کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ علماء کرام کے ساتھ ملکر محرم الحرام کا ضابطہ اخلاق ترتیب دیدیا ہے پارلیمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ انسداد دہشتگردی بل کی جلد منظوری دی جائے، انہوں نے کہاکہ کوئٹہ اور کراچی کے حالات خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ضروری کہ ملزمان کو سزائیں دی جائیں۔

کراچی کو غیر مستحکم کر نیکی سازش کو ناکام بنایا جائیگا ۔ اے پی پی کے مطابق رحمان ملک نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں نے ایک مدرسے میں قیام کیاتھا ۔انکوقیام کی اجازت دینا وفاق المدارس کانہیں بلکہ ا س مدرسے کی انتظامیہ کا انفرادی فعل تھا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں خطرناک دہشت گردی کا خطرہ ہے، تیسری قوت سے متعلق مزیدمعلومات اکٹھی کررہے ہیں،قوم کو جلد حقائق سے آگاہ کرینگے، دریں اثناء وزیر دا خلہ سے آذر بائیجان کے وزیر نا رکو ٹکس کنٹرول کرنل جنرل رامیل اسابونے ملاقات کی جس میں پاکستان اورآذربائجان کے درمیان دہشتگردی، منشیات اورمنظم جرائم سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے قیدیوں، خفیہ معلومات کے تبادلے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں