امریکا نے اپنے شہریوں کوپاکستان کے سفرسے گریزکرنے کی ہدایت کردی

ملک کے اندربھی تفریحی اوردیگرعوامی مقامات کے سفرکے دوران محتاط رہیں، امریکا


آن لائن April 09, 2016
ملک کے اندربھی تفریحی اوردیگرعوامی مقامات کے سفرکے دوران محتاط رہیں، امریکا:فوٹو: فائل

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اپنے شہریوں کو پاکستان کاسفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ اسلام آبادمیں امریکی سفارتخانہ اورکراچی میں قونصلیٹ جنرل پاکستان میں تمام امریکی شہریوں کے لیے قونصلرخدمات جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کودہشت گردانہ اورفرقہ وارانہ حملوں اورتشدد کامسلسل سامناہے جبکہ پاکستان بھرمیں امریکی شہریوں کیلیے غیر ملکی اور ملکی دہشت گرد گروپ مسلسل خطرے کاباعث بنے ہوئے ہیں،دہشت گرد پاکستان میں سویلین اور حکومتی اہداف کے علاوہ ایسی جگہوںکونشانہ بنارہے ہیں جہاں مغربی یاامریکی شہری موجود ہوں۔بیان میںکہاگیا کہ امریکی شہری پاکستان کے غیرضروری سفر سے احتیاط کریں جبکہ ملک کے اندربھی تفریحی اوردیگرعوامی مقامات کے سفرکے دوران محتاط رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں