2024

پانامہ لیکس گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلیے پھر رابطے شروع

اپوزیشن حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے پرمشاورت کر رہی ہے


عامر خان April 10, 2016
اپوزیشن حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے پرمشاورت کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

پانامہ لیکس اسکینڈل کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لیے گرینڈ الائنس کی تشکیل کے حوالے سے دوبارہ رابطے کرنا شروع کردیے ہیں۔

اپوزیشن اس معاملے پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مشاورت کر رہی ہے۔گرینڈ الائنس بنانے کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنوں اورمظاہروں کااعلان کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف صف بندی کرناشروع کردی ہے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سے رابطے میں ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کوپی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اہم پیغام بھیج دیاگیا ہے۔ الائنس کے قیام پر اتفاق رائے کے بعدعوامی تحریک، مسلم لیگ (ق) اور دیگراپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کیاجائے گا،ان رابطوں میں تینوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیاہے کہ اگر حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پرسپریم کورٹ کے تحت عدالتی کمیشن کے قیام پر مذاکرات کرتی ہے توپھر بات چیت کی جائے گی ورنہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں