تھر بجلی پیداواروترسیل کا نظام چینی کمپنی کے اشتراک سے لگے گا

تھرکے بلاک I I میں حکومت سندھ اوراینگرونے اپنے وسائل سے منصوبے کاابتدائی کام مکمل کرلیا


Asghar Umar April 10, 2016
تھرکے بلاک I I میں حکومت سندھ اوراینگرونے اپنے وسائل سے منصوبے کاابتدائی کام مکمل کرلیا:فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ تھرمیں اینگرواورچینی کمپنی کے اشتراک سے کوئلے سے بجلی کی پیداوارکے منصوبے کیساتھ ساتھ پیداہونیوالی بجلی کی ترسیل کے نظام کابھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 11 اپریل کوتھرکے بلاک II میں اینگرواورچینی کمپنی کے اشتراک سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے، تھرکے بلاک I I میں حکومت سندھ اوراینگرونے اپنے وسائل سے منصوبے کاابتدائی کام مکمل کرلیا اوراب چینی کمپنی مائننگ کامرحلہ شروع کرے گی جس کیلیے بھاری مشینری کی آمد شروع ہوگئی۔

توقع ہے کہ وزیراعظم نوازشریف مذکورہ بلاک کے علاوہ بلاک1اور6کابھی دورہ کرینگے تاہم وزیراعظم سے بلاک5کے دورے کیلیے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، اس بلاک میں ڈاکٹرثمرمندمبارک زیر زمین کوئلے سے گیس اورپھرگیس سے بجلی بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں اورفنڈز کی کمی کے سبب انھیں مشکلات کاسامنا ہے تاہم ماحولیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرثمرمندمبارک نے پروجیکٹ کے بارے میں اب تک ماحولیاتی اسٹڈی متعلقہ اداروں کوپیش نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔