ٹیکس کلچر کے فروغ کیلیے پنجاب میں ’امانت اسکیم‘ کا اجرا

ٹیکس ڈے منانے کی تقریب کے انعقاد کا مقصد بھی عوام میں شعور پیدا کرکے ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔


Commerce Reporter April 11, 2016
ٹیکس ڈے منانے کی تقریب کے انعقاد کا مقصد بھی عوام میں شعور پیدا کرکے ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلیے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد ''امانت اسکیم''کا باقاعدہ اجرا کردیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم (رمز)کے تحت ''امانت اسکیم'' کی پہلی قرعہ اندازی آج ایوان وزیراعلیٰ میںمنعقد ہوئی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ''امانت اسکیم'' کی پہلی قرعہ اندازی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلیے ملک کی منفرداوراچھوتی''امانت اسکیم'' کا آغاز کیا ہے۔ ٹیکس ڈے کے موقع پر اس شاندار اسکیم کا آغازایک انتہائی خوبصورت اقدام ہے جس سے صوبے میں ٹیکس کلچر فروغ پائے گا کیونکہ امن وامان کی بحالی،شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اورٹیکس کی وصولی ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے۔ٹیکسیشن کا عمل ترقی کیلیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور آج ٹیکس ڈے منانے کی تقریب کے انعقاد کا مقصد بھی عوام میں شعور پیدا کرکے ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

صوبے میں ڈنڈے کے بجائے ترغیبات کے ذریعے ٹیکس جمع کرنے کے منفرد کلچر کو فروغ دینے کیلیے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ عوام کے تعاون سے اس نئے نظام کومختلف جہتوں میں پھیلائیں گے تاکہ عوام کو تعلیم، صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیے جاسکیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے کے بجائے ترغیب،پرکشش اقدامات اوررضاکارانہ طورپر ٹیکس اکٹھا کرنے کی انوکھی اورمنفرد اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت ٹیکس دینے والے شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ اس نئے نظام کے تحت صرف چند روز میں دو لاکھ سے زائد رسیدیں جمع کرائی گئیں۔انھوں نے کہا کہ ابھی ابتدا ہے تاہم اس اسکیم کو بھر پور آگہی مہم کے ذریعے مزیدآگے لیکرجائینگے جس سے ٹیکس کلچر جڑ پکڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں