زیریں سندھ حادثات و واقعات میں 4 افراد ہلاک 9 زخمی

وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، بچہ تالاب میں ڈوب گیا۔


Nama Nigaran November 14, 2012
بدین سے ڈیپلو آنے والی مسافر وین تلونوتیار اسٹاپ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جان محمد ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ میں مختلف حادثات و واقعات کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدین سے ڈیپلو آنے والی مسافر وین تلونوتیار اسٹاپ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جان محمد ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کنڈیکٹر لطیف راہموں سمیت 7 مسافر کریش، خاکو، ہاشم ، جانو اور دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال بدین داخل کرا دیا گیا۔ علاوہ ازیں تھرپارکرکے شہر رحمان آباد کے قریب تالاب میں ڈوب کر 3 سالہ بچہ بھانجی ولد پنہالو کولہی ہلاک ہوگیا۔ ادھر ماتلی کے نواحی گائوں محمد ہاشم پنہور میں مکان کی چھت گرنے سے بیوی مسماۃ خدیجہ اڈیجو جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیاگیا ہے۔

تلہار سے نامہ نگار کے مطابق تیز رفتار پک اپ اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے باعث ایک شخض ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ گزشتہ شب حیدرآباد، بدین روڈ پر درگاہ شیخ عمر کے قریب موٹر سائیکل کو پک اپ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گائوں صالح جونیجو کیرہائشی موٹر سائیکل سوار غلام حسین جونیجو اور منصور احمد جونیجو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرسول اسپتال بدین لایا گیا جہاں سے دونوں زخمیوں کی حالت مزید خراب ہونے کے باعثانہیں حیدرآباد روانہ کردیا گیا تاہم ایک ایمبولینس کا تلہار کے نزدیک ٹائر پھٹ گیا اور بر وقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے 28 سالہ غلام حسین جونیجو نے دم توڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں