مسائل پر قابو پانے کے لیے متحد ہونا ہوگا کمشنر میرپور خاص

موجودہ حالات میں درپیش مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کیلیے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔


Express News Desk November 14, 2012
کمشنر میرپورخاص غلام حسین میمن نے کہا کہ مثبت سوچ اور انداز فکر سے معاشرے میں افراتفری اور انتشار کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ترقی کیلیے پائیدار اور دیرپا امن اشد ضروری ہے، ہمیں موجودہ حالات میں درپیش مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کیلیے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر میرپورخاص غلام حسین میمن نے فریضہ حج کی ادائیگی سے واپسی پر انجمن ہلال احمر سندھ کے وائس چیئرمین رئیس احمد خان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ اور انداز فکر سے معاشرے میں افراتفری اور انتشار کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ندیم الرحمان، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سمیت این جی اوز کے ممبران اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں کمشنر کو شرکاء نے اجرک کے تحائف پیش کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں