شریف فیملی نے جان نہ چھوڑی توفوج مداخلت کرسکتی ہے فیصل صالح

شریف فیملی کی ابھی 28 کمپنیاں سامنے نہیں آئیں، وزیر اعظم اسی سلسلے میں برطانیہ جا رہے ہیں


Khalid Qayyum April 13, 2016
حکومت صرف کمیشن والے منصوبے ہی مکمل کر رہی ہے، خصوصی گفتگو ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیرداخلہ سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ1997ء میں آئین سے 58/2B شق ختم کی گئی، اکتوبر 1999ء کے بحران پرکوئی آپشن نہیں بچا تھا جس پرفوج نے اقتدار پرقبضہ کرلیا، آج بھی وہی صورتحال ہے۔

وزیراعظم خود اور ان کا خاندان آئین شکنی کامرتکب ہوا، عوام فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں، اگرشریف خاندان جان نہیں چھوڑے گا توفوجی مداخلت ہوسکتی ہے، اس وقت وہی منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔

جن میں لمبی کک بیکس اورکمیشن مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے کی گئی خصوصی گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کررہا ہے مگرشریف فیملی اپنے ذاتی کاروبار کے لیے ملک کو بیچ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں