عبوری کوچنگ کیلئے مشتاق فیورٹ غیرملکی مستقل کوچ کیلیے آرتھر اور مورس پر بھی غور

شہریارخان سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں نہیں ہیں، ذرائع


Numainda Khususi April 15, 2016
شہریارخان سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں نہیں ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ کی ذمہ داری سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کو سونپی جا سکتی ہے۔

وہ ان دنوں نیشنل اکیڈمی لاہور میں فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل مشتاق بطور بولنگ کوچ اسکواڈ کا حصہ تھے، دوسری جانب غیرملکی مستقل کوچ کیلیے مکی آرتھر اور پیٹر مورس کے نام بھی سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں نہیں ہیں، البتہ ہنٹ کمیٹی میں شامل سابق کپتان وسیم اکرم انھیں بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں، یاد رہے کہ ڈین جونز اور وسیم اکرم پی ایس ایل کی ایک ہی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کیلیے خدمات انجام دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں