میرٹ اور محنت پر یقین رکھتی ہوں کامیابی کیلیے سفارش کی ضرورت نہیں شازیہ شاہ

کراچی اس وقت فیشن، فلم اور ٹی وی کے حوالے سے بڑی انڈسٹری بن چکا ہے، شازیہ شاہ


Javed Yousuf April 16, 2016
کراچی اس وقت فیشن، فلم اور ٹی وی کے حوالے سے بڑی انڈسٹری بن چکا ہے، شازیہ شاہ فوٹو: فائل

میرٹ اور محنت ہی کامیابی کا زینہ ہے ، جس کے لیے آپ کو کسی لابی یا سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی ، فلم ، ٹی و ی اور فیشن انڈسٹری میں ذاتی پسند نا پسند کو ہی ترجیح دی جارہی ہے ۔

ایک فلم کر رہی ہوں جس کی بیشتر عکسبندی ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ شازیہ شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپیئرنگ، ماڈلنگ اور اداکاری تینوں شعبوں میں اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے لیے آپ کو کافی تگ ودو کرنا پڑتی ہے ، مگر بلند حوصلے اور محنت پر یقین رکھنے والے اپنی منزل پر پہنچ ہی جاتے ہیں۔ماڈل و اداکارہ کی پہچان بنانے کے لیے ہر مشکل کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، حالانکہ اس دوران کافی ایسے مواقع آئے کہ شوبز چھوڑ دوں۔ کراچی اس وقت فیشن، فلم اور ٹی وی کے حوالے سے بڑی انڈسٹری بن چکا ہے۔

لاہور سمیت دیگر شہروں کے فنکار بھی یہاں مستقل بنیادوں پر شفٹ ہوچکے ہیں۔ لاہور کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کے اپنے رنگ اور انداز ہیں جو یہاں آنے والوں کو گرویدہ بنا لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لاہور متعدد مرتبہ آئی،مگر سخت شیڈول کے باعث سیروتفریح نہیں کرسکی۔ چند ہفتے قبل ایک فلم کے لیے آئی تو اس دوران خوب لاہور کی سیر کی۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ ابتدائی مراحل میں ہے جس میں بہتری لانے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے ۔ فلم میکر فی الحال تجرباتی فلمیں بنا رہے ہیں۔

میرے خیال میں یہ بھی اچھی بات ہے کیونکہ فلم بین بہت ذہین اور سمجھدار ہوچکے ہیں۔ اب ان فلموں کو ہی کامیابی ملے گی جو فلم بینوں کی توقعات پر پورا اتریں گی۔ اپنی فلم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں لیڈنگ رول کر رہی ہوں۔ یہ ایک میوزیکل، رومانٹک، کامیڈی فلم ہے جس میں فلم اور ٹی وی کے معروف فنکار کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں