شارٹ شرٹس فیشن کے نئے انداز لیے لوٹ آئیں

یہ فیشن ہلکے اور شو خ دونوں رنگوں میں ہی آنکھوں کو اچھا لگتا ہے۔


یہ فیشن ہلکے اور شو خ دونوں رنگوں میں ہی آنکھوں کو اچھا لگتا ہے۔:ماڈل : سحر / فوٹو : محمود قریشی

PUNE, INDIA: فیشن کبھی پرانا نہیں ہوتا، بلکہ ہر بار کچھ تبدیلیوں کے ساتھ واپس آجاتا ہے۔

ماضی میں شارٹ شرٹس کو کھلے پاجامہ کے ساتھ پہننے کا رواج عام تھا ، پھر اس کی جگہ کسی اورفیشن نے لے لی۔ شارٹ شرٹس کی مقبولیت وقت کے ساتھ کم نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔



خواتین اب اسے سیدھے پاجامہ کے ساتھ پہننے لگی ہیں، میچنگ جیولری اور جوتے کے ساتھ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔شارٹ شرٹس اورسیدھے پاجامہ کا یہ فیشن عام گھریلو زندگی کی بجائے تقریبات تک پہنچ چکا ہے، خواتین موسم بہار اور تقریب کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کرواتی ہیں ۔ یہ فیشن ہلکے اور شو خ دونوں رنگوں میں ہی آنکھوں کو اچھا لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں