پاکستان میں بھارتی فلموں کی مارکیٹ ختم ہورہی ہےہمایوں سعید

ماضی میں ہم نے کچھ بے مقصد فلمیں بناکر بہت نقصان اٹھایا ہے، ہمایوں سعید


Showbiz Desk April 20, 2016
ماضی میں ہم نے کچھ بے مقصد فلمیں بناکر بہت نقصان اٹھایا ہے، ہمایوں سعید فوٹو: فائل

PESHAWAR: اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی مارکیٹ ختم ہورہی ہے ،ہمیں اپنی فلموں کو معیاری اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہوکر اپنی فلموں کی حکمرانی قائم کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اب مسلسل بھارتی فلموں کے فلاپ ہونے سے پاکستان میں بھارتی فلموں کی مارکیٹ ختم ہورہی ہے ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاکر اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے کچھ بے مقصد فلمیں بناکر بہت نقصان اٹھایا ہے اب ہمیں عالمی معیار کی فلمیں بنانا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں