مصطفی کمال اپنی سیاسی جماعت چندے سے چلائیں گے

سابق ناظم نے متحدہ کی جن خرابیوں کاذکرکیاتھاوہ خود ہی اس پرچل پڑے ،سیاسی حلقے


Umair Ali Anjum April 21, 2016
سابق ناظم نے متحدہ کی جن خرابیوں کاذکرکیاتھاوہ خود ہی اس پرچل پڑے ،سیاسی حلقے فوٹو: فائل

WASHINGTON: مصطفی کمال اپنی سیاسی جماعت آئندہ عوامی عطیات سے چلائیں گے، یہ بات گزشتہ روزپاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے باغ کے جناح کے دورے کے بعدزیربحث آگئی ہے۔

سیاسی حلقوں کاکہناہے کہ پی ایس پی کے رہنمامصطفی کمال نے 3مارچ کوپاکستان واپسی پراپنی سابقہ جماعت ایم کیوایم سے علیحدگی کااعلان کرتے ہوئے متحدہ پرجو مبینہ الزامات عائدکیے تھے ان میں عطیات سے ملنے والی رقم کی لندن منتقلی کا ذکر خاص طور پر کیا گیا تھا اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیاتھاکہ ان کی جماعت اس قسم کاکوئی کام نہیں کرے گی تاہم پاک سرزمین پارٹی نے پہلے ہی جلسے کے انتظامات کے لیے اخراجات کابوجھ مخیرحضرات پرڈال دیااورجلسے کی کامیابی کے لیے مصطفی کمال نے مخیر حضرات سے مالی مددکی اپیل کردی۔

سیاسی حلقوں کاکہناہے کہ مصطفی کمال نے متحدہ کی جن خرابیوں کاذکرکیاتھاوہ خود ہی اس پرچل پڑے ہیں جواس نئی جماعت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ سیاسی حلقوں کاکہناہے کہ ایم کیوایم سے علیحدگی کے وقت مصطفی کمال نے پہلی پریس کانفرنس میں اس عزم کااظہارکیاتھا ہم چندے اوربھتے کی سیاست پریقین نہیں رکھتے ۔سیاسی حلقوں نے یہ سوال بھی کیاہے کہ دوماہ بعدرمضان المبارک کی بھی آمدآمدہے کیاپاک سرزمین پارٹی رمضان میں زکوۃ اورفطرہ بھی جمع کرے گی یہ سوال ابھی باقی ہے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔