2024

تحریک انصاف کا احتجاج اہم اپوزیشن جماعتوں نے معذرت کرلی

ٹی او آرز کا معاملہ احتجاج کے بجائے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرکے حل کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا موقف


عامر خان April 24, 2016
ٹی او آرز کا معاملہ احتجاج کے بجائے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرکے حل کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا موقف۔ فوٹو: فائل

ملک کی اہم اپوزیشن جماعتوں نے عدالتی کمیشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کرنے اور ممکنہ احتجاجی تحریک میں شامل ہونے سے فی الحال معذرت کرلی ہے۔

اپوزیشن کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پانامہ لیکس اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو عدالتی کمیشن کے قیام کیلیے خط بھیجنے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے پیپلزپارٹی ،جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیے گئے ہیں اور ان رابطوں میں پیغام دیا گیا ہے کہ حکومت نے کمیشن کے قواعد و ضوابط پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا ہے اس لیے تمام اپوزیشن جماعتیں اس کمیشن کو مسترد کرنے کا اعلان کریں اور اس معاملے پر مشترکہ طور پر عوامی احتجاج کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رابطے کے بعد اہم اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف کو آگاہ کردیا ہے کہ اب اس معاملے پر احتجاج ممکن نہیں ہے اور ٹی او آرز کا معاملہ احتجاج کے بجائے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرکے حل کیا جاسکتا ہے۔ اہم اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ حکومت نے کمیشن کے قیام کے وعدے کو پورا کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر حکومت کے خلاف دوبارہ دھرنے دینے پر غور کر رہی ہے تاہم اس دھرنے اور احتجاج پی ٹی آئی کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں