پاک بھارت انڈسٹری میں سیاست رکاوٹ ہے کبیر خان

پاکستان آکر خوشی کا احساس ہورہا ہے، کبیر خان


Agencies/staff Reporter April 27, 2016
بھارتی ہدایت کار کی کراچی آمد پر سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار اور فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کے ہدایت کار کبیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کے درمیان سیاست رکاوٹ ہے لیکن سیاست چلتی رہتی ہے لہٰذا دونوں طرف کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ فنکاروں کو آنے جانے کی مکمل آزادی دیں۔

معروف بھارتی ہدایت کار کبیر خان پاکستان میں ''ٹیکنالوجی کانفرنس'' میں شرکت کے لیے آئے ہیں جہاں کراچی کے مقامی ہوٹل میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی کا احساس ہورہا ہے، کچھ ماہ قبل لاہور آیا تھا لیکن کراچی پہلی بار آیا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میری فلم ''فینٹم'' پر پابندی لگی جس کی وجہ مجھے سمجھ آگئی ہے کہ وہ سیاسی فلم تھی۔

دریں اثنا سول سوسائٹی کی جانب سے بھارتی ہدایتکار کبیر خان کے خلاف مقامی ہوٹل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں انھوں نے سکونت اختیار کر رکھی تھی،مظاہرین نے ہاتھوں میں چارٹ اور بینرز اٹھا رکھے تھے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ کبیر خان نے بھارتی فلم''فینٹم''میں پاک آرمی کی کردار کشی کی ہے انھیں پاکستان سے نکالا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں