دہرا بلدیاتی نظام کسی صورت قبول نہیں کرینگے ایاز لطیف پلیجو

حکمران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ملک توڑنا چاہتے ہیں، ایاز لطیف پلیجو۔


Express News/Nama Nigar November 16, 2012
عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ دہشت گردوں نے کراچی میں سنی تحریک کی پوری قیادت کو بم دھماکا کرکے قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پی پی حکومت نے کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا ہے۔

حکمران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ملک توڑنا چاہتے ہیں اور ذوالفقارآباد کا منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھیانی تحریک کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہرا بلدیاتی نظام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔اس کالے نظام کے خلاف سندھ کے عوام اپنا کردار ادا کریں ۔

انہو ں نے کہا کہ ان کے قتل کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ دہشت گردوں نے کراچی میں سنی تحریک کی پوری قیادت کو بم دھماکا کرکے قتل کردیا تھا اگر اسی طرح مجھے بھی قتل کیا گیا تو سندھ کے عوام اپنے حقوق سے ہر گز پیچھے نہ ہٹیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں