ڈاکٹر عاصم نے یواے ای میں اپنے تمام اثاثے بیٹے کے نام کردیے

عماد حسین کے نام پاور آف اٹارنی پر ڈاکٹر عاصم نے یو اے ای کی قونصل خانے جاکر دستخط کیے


Monitoring Desk April 29, 2016
عماد حسین کے نام پاور آف اٹارنی پر ڈاکٹر عاصم نے یو اے ای کی قونصل خانے جاکر دستخط کیے فوٹو: فائل 

سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے متحدہ عرب امارات میں اپنے تمام اثاثہ جات کینیڈین شہریت کے حامل اپنے بیٹے عماد حسین کے نام منتقل کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکڑ عاصم کی جانب سے احتساب عدالت یو اے ای قونصل خانے میں ذاتی دستاویزات پر دستخط کرنے سے متعلق درخواست دی گئی تھی۔ احتساب عدالت نے درخواست منظور کی جس کے ڈاکٹر عاصم حسین نے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے تمام اثاثے اپنے بیٹے کے نام منتقل کر دیے۔ پاور آف اٹارنی کے مطابق یو اے ای میں موجود ان کی تمام پراپرٹی کی خرید و فروخت کے ذمے دار اب ان کے بیٹے عماد حسین ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں