پولیس کا محرم الحرام سیکیورٹی پلان پر عمل شروع بھاری نفری تعینات

یکم محرم تا 10 محرم تک 5 ہزار سے زائد مجالس اور 6 سو سے زائد جلوس برآمد ہونگے،پولیس کے 3 زون ساؤتھ،ایسٹ اور ویسٹ قائم


Munawar Khan November 16, 2012
یکم محرم تا 10 محرم تک 5 ہزار سے زائد مجالس اور 6 سو سے زائد جلوس برآمد ہونگے،پولیس کے 3 زون ساؤتھ ، ایسٹ اور ویسٹ قائم فوٹو: اے ایف پی/ فائل

یکم محرم الحرام تا عاشورہ تک شہر کے مختلف علاقوں میں5 ہزار سے زائد مجالس اور 6 سو زائد سے چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے جبکہ 3 سو سے زائد وعظ کی محافل اور 4 سو زائد جلوس نکالے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے ترتیب دیے جانے والے سیکیورٹی پلان میں تینوں زونز ساؤتھ ، ایسٹ اور ویسٹ پولیس نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کو حتمی شکل دے کر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ، کراچی پولیس کی جانب سے ترتیب دیے جانے والے سکیورٹی پلان کے مطابق یکم محرم الحرام تا 10 محرم یوم عاشورہ تک شہر کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار 8 سو 65 مجالس منعقد ہونگی جبکہ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے چھوٹے اور بڑے جلوسوں کی تعداد 600 سے زائد ہوگی ۔

سیکیورٹی پلان میں بتایا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام سے 10 محرم تک مختلف علاقوں میں 300 سے زائد وعظ کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی اور مختلف علاقوں سے 400 سے زائد جلوس بھی نکالے جائیں گے،سیکیورٹی پلان کے مطابق یکم محرم الحرام کو شہر کے مختلف علاقوں میں 563 مجالس منعقد جبکہ 10 جلوس بھی برآمد ہونگے اسی طرح 2 محرم الحرام کو 566 مجالس اور 4 جلوس ، 3 محرم کو 568 مجالس جبکہ 11 جلوس برآمد ہونگے ، 4 محرم کو 567 مجالس اور 19 جلوس برآمد ہونگے ، 5 محرم کو 584 مجالس جبکہ 30 جلوس ، 6 محرم کو بھی 584 مجالس جبکہ 49 جلوس مختلف علاقوں سے برآمد ہونگے ۔

7 محرم کو 591 مجالس اور 108 جلوس ، 8 محرم کو 613 مجالس اور 112 جلوس ، 9 محرم کو 653 مجالس اور 112 جلوس جبکہ دس محرم یوم عاشور کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں 573 مجالس منعقد اور چھوٹے بڑے 99 جلوس برآمد ہونگے،سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس کے تینوں زونزساؤتھ ، ایسٹ اور ویسٹ میں قائم3 ہزار 328 مساجد ، 305 امام بارگاہ اور 1007 مدارس کی فل پروف سیکیورٹی کے علاوہ مجالس ، وعظ اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے،کراچی پولیس کی جانب سے ترتیب دیئے جانے والے سیکیورٹی پلان میں بتایا گیا ہے کہ یکم محرم سے 10محرم تک شہر کے مختلف علاقوں میں 346 وعظ کی محافل منعقد کی جائیں گی جبکہ 445 جلوس بھی نکالے جائیں گے ۔

یکم محرم کو وعظ کی 28 محافل منعقد ہونگی اسی طرح 2 ، 3 اور 4 محرم الحرام کو تیس 30 محافل اور 2 جلوس برآمد ہونگے ، 5 محرم کو وعظ کی 31 محافل اور 5 جلوس ، 6 محرم کو وعظ کی 32 محافل اور 4 جلوس ، 7 محرم کو وعظ کی 35 محافل اور 21 جلوس ، 8محرم کو وعظ 38 اور 16 جلوس ، 9 محرم کو وعظ کی 47 محافل اور 170 جلوس جبکہ 10 محرم یوم عاشورہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں وعظ کی 45 محافل اور 227 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں