مہنگائی کی شرح گزشتہ ہفتے میں 313 فیصد بڑھ گئی

چینی، دالیں، چھوٹا گوشت، خوردنی تیل سمیت 13 اشیا مہنگی، ٹماٹر، لہسن، پیازسمیت 11سستی


Khabar Nigar May 01, 2016
چینی، دالیں، چھوٹا گوشت، خوردنی تیل سمیت 13 اشیا مہنگی، ٹماٹر، لہسن، پیازسمیت 11سستی۔ فوٹو: فائل

ملک میں 28 اپریل 2016 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 3.13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس ایک ہفتے کے دوران چینی، دالوں، چھوٹا گوشت، خوردنی تیل، دودھ سمیت 13 اشیا مہنگی، 11 سستی ہوئی 29 کی قیمت میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 2.43 فیصد اضافہ، 8 ہزار ایک روپے سے 12 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والوں کے لیے 3.08 فیصد اضافہ، 12 ہزار ایک روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والوں کے لیے 2.03 فیصد اضافہ، 18 ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے 3.50 فیصد اضافہ، 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقات کے لیے 3.58 فیصد اضافہ ہوا۔

ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 ضروری اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن 13 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ان میں دال ماش دھلی، دال چنا دھلی، دال مسور دھلی، گڑ، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، تازہ دودھ، دال مونگ دھلی، خوردنی تیل، خشک دودھ کا ڈبہ، چھوٹا گوشت، لانگ کلاتھ (کپڑا)، بناسپتی گھی کھلا، چینی شامل ہیں جن 11 اشیا کی قیمت میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر، لہسن، پیاز، زندہ فارمی مرغی، کیلا، گندم، فارمی مرغی کے انڈے، 10 کلو آٹے کا تھیلا، آلو، ایل پی جی 11 کلو سلنڈر، ریشمی کپڑا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں