اسلام آباد فیس فلم فیسٹیول میں 2 فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید نے فلم ’’مالک ‘‘پر پابندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا


INP/Net News May 01, 2016
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید نے فلم ’’مالک ‘‘پر پابندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ فوٹو: کیریٹیو کامنز/فائل

لاہور: پاکستان میں سینسر بورڈنے اسلام آبادمیں منعقدہ فیس فلم فیسٹیول میں 2 فلموں ''امنگ دی بیلیورز'' اور ''بیسیجڈان کوئٹہ'' کی نمائش کی اجازت نہیں دی، فیس فلم فیسٹیول کے منتظم اریب اظہر نے بی بی سی سے گفتگومیں دونوں فلموں کو نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے فلموں کی نمائش پرپابندی کے حوالے سے کہاکسی بھی فلم کافن کے نمونے کو جمالیاتی طورپر پرکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ان پرکسی بھی صورت میں پابندی نہیں عائد ہونی چاہیے۔ سنسر بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکومنٹری فلم 'امنگ دی بیلیورز' میں 'ایسے مکالمے شامل ہیں جو پاکستان میں جاری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کامنفی تاثرقائم کرتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اورتحریک انصاف کے رہنماء میاں محمود الرشید نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستانی فلم ''مالک'' کی نمائش پرپابندی کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیااوراپنے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں