پاکستان کا نیوکلیئرطاقت ہونا پوری دنیا کیلیے ایک بڑا مسئلہ ہے ٹرمپ

مجھے معلوم ہے کہ ہم پاکستان کی مالی امداد کرتے ہیں، اس کے باوجود وہ ہمارے ساتھ دہرا معیاررکھتا ہے، ٹرمپ


این این آئی May 01, 2016
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واقعی پاکستان کا نیوکلیئر طاقت ہونا پوری دنیا کیلیے ایک بڑا مسئلہ ہے اور اگر وہ امریکی صدربن گے تو وہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انڈیانہ میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران پاکستان کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے تاہم اس نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ دہرا معیار رکھا ہے جب آپ امریکی صدرمنتخب ہو گے توپاکستان کے ساتھ کیسے نمٹیں گے. اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم پاکستان کی مالی امداد کرتے ہیں، اس کے باوجود وہ ہمارے ساتھ دہرا معیاررکھتا ہے، ہم بعض اوقات خاموش اس لیے ہو جاتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک تو اٹیمی ملک ہے اور دوسرا اْسکے پاس جدید ہتھیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں