سرفراز مرچنٹ کی دستاویزات کی اسکاٹ لینڈیارڈسے تصدیق کی سفارش

وزارت داخلہ نے اب تک سمری پرجے آئی ٹی کوکوئی جواب نہیں دیا۔


Iftikhar Chohadary May 02, 2016
جے آئی ٹی نے ایک ہفتہ قبل وزارت داخلہ کوسمری بھیجی تھی،جواب نہیں دیاگیاتھا فوٹو؛ فائل

KARACHI: ایم کیوایم کی طرف سے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' سے فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے تفتیش کیلیے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے وزارت داخلہ کوسفارش کی ہے کہ فراہم کردہ دستاویزات کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس سے تصدیق کی جائے۔

ایف آئی اے کے ذمے دارذرائع نے بتایاہے کہ سرفراز مرچنٹ نے چندروزقبل پاکستان آکراسلام آبادمیں جے آئی ٹی کواسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے انھیں فراہم کی گئی دستاویزات پیش کی تھیں جن کامکمل جائزہ لینے کے بعدجے آئی ٹی نے ایک ہفتے قبل وزارت داخلہ کومذکورہ دستاویزات کی اسکاٹ لینڈ یارڈسے سرکاری سطح پر تصدیق کروانے کیلیے سمری بھیج دی تھی لیکن وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے امریکااور برطانیہ کے سرکاری دورے پرہونے کی وجہ سے وزارت داخلہ نے اب تک سمری پرجے آئی ٹی کوکوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ توقع ہے کہ آئندہ ایک ہفتے میں انھیں اجازت مل جائے گی جس کے بعدمروجہ سرکاری طریقہ کارکے مطابق ان دستاویزات کی تصدیق کاعمل مکمل کرلیا جائے گاجس کے بعدجے آئی ٹی وزارت داخلہ کواپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں