کنگنا تنازع ادیتیہ پنچولی کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی

زرینہ وہاب نے شوہر سے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اس تنازع سے خود کو دور رکھے


Showbiz Desk May 03, 2016
زرینہ وہاب نے شوہر سے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اس تنازع سے خود کو دور رکھے فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اور ہریتک روشن کا تنازع کنگنا کے سابق بوائے فرینڈ ادیتیہ پنچولی کے گھر تک بھی جا پہنچا۔

بالی وڈ رپورٹس کے مطابق جب سے ادیتیہ کی اہلیہ زرینہ وہاب کے کان تک یہ بات پہنچی ہے کہ ادیتیہ کنگنا ہریتک لڑائی کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اس دن سے میاں بیوی کے درمیان نوک چھونک چل رہی ہے۔زرینہ وہاب نے شوہر سے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اس تنازع سے خود کو دور رکھے۔ادیتیہ پر بیوی کی اس بات کوئی اثر نہیں ہوا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ادیتیہ کی اہلیہ زرینہ وہاب اپنی بیٹی ثنا کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں ماں بیٹی یہ کہہ کے حیدرآباد چلی گئی ہیں کہ وہ اس وقت گھر نہیں آئیں گی جب تک ادیتیہ اس سارے فساد کی جڑ سے الگ نہیں ہوجاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں