فلموں پرپابندی سے مسائل حل نہیں ہونگےمصطفی قریشی

 موجودہ صورتحال میں فلمیں بنانے والوں کو حکومت سپورٹ کرے،اداکار


Cultural Reporter May 04, 2016
 موجودہ صورتحال میں فلمیں بنانے والوں کو حکومت سپورٹ کرے،اداکار فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان میں کلچرل پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل سامنے آرہے ہیں ایک عرصہ سے فلم انڈسٹری کے لوگ حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ فوری طور حکومت کلچرل پالیسی کا اعلان کرے تاکہ ملک میں موجود صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔

صوبائی فلم سینسر بورڈ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے جس سے فلمیں بنانے والوں کو بہت سے تحفطات ہیں، حال ہی میں فلم '' مالک'' پر لگائی جانے والی پابندی پر بھی غم غصہ پایا جاتا ہے،پابندی لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔یہ بات سینئر اداکار مصطفی قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، ان کا کہنا ہے کہ آج جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ صرف پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے اس سفر کو آگے بڑھانا کی کوشش کررہے ہیں۔

اس صورتحال میں فلموں پر پابندی لگانے سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا، اس بات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ فلمیں بنانے والے بہت اچھے مضوعات کا انتخاب کرکے فلمیں بنا رہے ہیں جس کی اس وقت ضرورت بھی، فلم بین بھی اچھوتے موضوع پر بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اس وقت ہمیں پاکستان کے ساتھ عالمی سطح پر بھی اپنی فلموں کو پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں