5 سال قبل اسامہ کیخلاف کارروائی نہ کرتے تووہ ہاتھ سے نکل جاتااوباما

اوبامانےاس پرخطرآپریشن کےاحکام یہ جانتے بوجھتے دیے تھےکہ ایبٹ آبادمیں جس شخص کی شناخت اسامہ بن لادن کے طورپرہوئی ہے


این این آئی May 04, 2016
اوبامانے اس پرخطرآپریشن کے احکام یہ جانتے بوجھتے دیے تھےکہ ایبٹ آبادمیں جس شخص کی شناخت اسامہ بن لادن کے طورپرہوئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

امریکی صدربارک اوبامانے القاعدہ کے سربراہ اْسامہ بن لادن کی ہلاکت کے 5 سال بعدغیر یقینی زمینی حالات کے باوجوداس کارروائی کی اجازت دینے کادفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ بن لادن کومرتے وقت یہ بات ضروریادآئی ہو گی کہ امریکی عوام اْس کے ہاتھوں مرنے والے 3ہزار انسانوں کوبھولے نہیں تھے۔

امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بن لادن کوپکڑنے کا بہترین موقع تھا،اگرہم یہ کارروائی نہ کرتے تو وہ ہمارے ہاتھوں سے نکل سکتا تھااوراس کے دوبارہ منظرعام پرآنے میں کئی سال لگ جاتے۔

اوبامانے اس پْرخطرآپریشن کے احکام یہ جانتے بوجھتے دیے تھے کہ ایبٹ آبادمیں جس شخص کی شناخت اْسامہ بن لادن کے طورپرہوئی ہے،ممکن ہے وہ کوئی اورشخص ہو۔اوبامانے کہاکہ ہم یہ بھی جانتے تھے کہ اپنی اس کارروائی سے ہم پاکستان کوناراض کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں