48لاکھ ووٹرز کی گھر جاکر تصدیق نہیں ہوسکی حکام خصوصی کمیٹی نے نادرا سے رائے مانگ لی

مذکورہ ووٹ مستقل پتے پررجسٹرکیے گئے:نادرا حکام،جعلی ووٹنگ ناممکن،فہرستوںکامحافظ الیکشن کمیشن ہے،اشتیاق خان،بریفنگ


مذکورہ ووٹ مستقل پتے پررجسٹرکیے گئے:نادرا حکام،جعلی ووٹنگ ناممکن،فہرستوںکامحافظ الیکشن کمیشن ہے،اشتیاق خان،بریفنگ ۔ فوٹو: فائل

نادرا حکام نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 48 لاکھ ووٹرزکی گھرگھرجاکرتصدیق نہیں ہوسکی۔

جبکہ اراکین کاکہنا ہے کہ غلط مردم شماری اورغلط حلقہ بندیوں پرانتخابات ہوئے توناجائزہوگا،خصوصی کمیٹی نے ووٹرزکی گھرگھر میں تصدیق کے دوران 48 لاکھ ووٹروز کی تصدیق نہ ہونیکے معاملے کے حل کیلیے نادراسے رائے مانگ لی ہے ۔جمعہ کوخصوصی کمیٹی کااجلاس چیئرمین سینیٹرجہانگیر بدرکی صدارت میںالیکشن کمیشن میںہواجس میںاراکان مولاناعبدالغفور حیدری، مولانا عطاالرحمن،اے این پی کے شاہی سید اورزاہد خان مسلم لیگ نوازکے اسحاق ڈاراورانوشہ رحمن ،سردارفتح محمد حسنی، سیکریٹری الیکشن کمیشن اوردیگرافسران شریک ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں نادراحکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ48 لاکھ ووٹرزکے ووٹ مستقل پتے پر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔شاہی سید نے کہا کہ پختونوں اوردیگرقومیتوں کواقلیت میں بدلنے کیلیے حلقوں سے باہرنام ڈالے ہیں یہ سازش کی گئی ہے ، اسحاق ڈارنے کہاکہ وہ اے این پی کے موقف کی تائیکرتے ہیں۔نمائندے کے مطابقکے مطابق انتخابات سے متعلق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے کمپیوٹرائزڈ ووٹرلسٹوں میںدرج48لاکھ ووٹوںکی تصدیق کے لیے کمیٹی کاآئندہ اجلاس نادراہیڈ آفس میںمنعقدکرنیکافیصلہ کیاہے۔

اراکان کی جانب سے ووٹرلسٹوں میںلاکھوں ووٹرزجوعارضی ایڈریسزپررہائش پذیرہیں ان کے نام مستقل ایڈریسزکی ووٹرلسٹوں میںدرج کرنے پرشدیداعتراض کیاگیااراکان کاموقف تھاکہ ایساکیوںکیا گیا؟ اس پرسیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے کمیٹی کوبتایاکہ48لاکھ ووٹرکے فارم موصول نہیں ہوئے ان لوگوںکے ووٹ نادراکے شناختی کارڈکی روشنی میں مستقل ایڈریسزپردرج کیے گئے ہیںان میں32لاکھ11ہزارپنجاب 6لاکھ 32ہزار،سندھ5لاکھ 83ہزار،کے پی کے ایک لاکھ63ہزار،بلوچستان 17ہزارفاٹا اور24ہزاراسلام آبادکے شامل ہیں۔

ثنانیوز کے مطابق چیئرمین جہا نگیربدر نے کہاکہ ان شکایات کے ازالے کیلیے الیکشن کمیشن کے پاس کیاحکمت عملی ہے اورنادراسے کس طرح تصدیق ہوگاکہ یہ ووٹرحقیقی ہیں اس کاجواب آئندہ جمعرات کونادراکے ہیڈ آفس میںاجلاس میںکمیٹی کوبتایاجائے انوشہ رحمن نے کہاکہ کمیٹی کوبتایاجائے کہ مردم شماری بلاک میںاضافہ کیوںکیاگیا۔

ایم کیوایم کے ایس اے قادری نے کہاکہ اے این پی کے سینیٹرنے حقائق کے منافی باتیںکی ہیں بغیرکسی وجہ کے ہماری جماعت کے ہیڈکواٹر90 کانام لیاگیاکراچی کے معاملے مین زیادہ الزامات لگائے جارہے ہیں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ جعلی ووٹنگ کوناممکن بنادیاگیاانتخابی فہرستوں کا محافظ الیکشن کمیشن ہے مشاہدحسین نے چیلنج کیاکہ ان کے پاس اس بات کے شواہدموجودہیں کہ کراچی میںعرصہ درازسے مقیم لوگوںکے ناموںکوآبائی علاقوںکی فہرستوں میں ڈال دیاگیا ہے ۔اراکین نے کہاکہ غیرمصدقہ48 لاکھ ووٹ دھاندلی کا سبب بن سکتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں