اٹامک انرجی کمیشن 22 منصوبوں کیلیے 118 ارب جاری

دستاویز کے مطابق کمیشن کے دیگر 17 منصوبوں کے لیے مختص پوری رقم جاری کی جاچکی ہے۔


شبیر حسین May 08, 2016
دستاویز کے مطابق کمیشن کے دیگر 17 منصوبوں کے لیے مختص پوری رقم جاری کی جاچکی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 22 ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص 30 ارب 40 کروڑ 85 لاکھ 34 ہزار میں سے اب تک صرف 11ارب 77کروڑ 91 لاکھ 44 ہزار جاری کیے ہیں جبکہ مزید 18 ارب 62 کرور93 لاکھ50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجرا زیر التوا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال پی ایس ڈی پی میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری اور فور یونٹس کے لیے 25 ارب 86 کروڑ51 لاکھ 40ہزار روپے مختص کیے تھے تاہم اب تک صرف 7 ارب 28کروڑ 28 لاکھ 98 ہزار روپے جاری ہوسکے جبکہ 18 ارب 58 کروڑ 22 لاکھ42 ہزار روپے کا اجرا باقی ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمشین کے 3 منصوبوں قادر آباد، سکھر اور صوابی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے زمین کی خریداری، بنیادی سہولتوں کی ڈیولپمنٹ اور تفصیلی اسٹڈیز کے لیے مختص 2 کروڑ 50 لاکھ روپے میں سے اب تک کوئی رقم جاری نہ ہوسکی، قادر آباد، تونسہ، ملتان، سکھر، گڈو اور نوشہرہ کے مقام پر 6 ایڈیشنل نیوکلیئر پاور پلانٹس کے سائٹ سروے اور فیزیبلٹی اسٹڈیز کے لیے مختص 7 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار میں سے 5 کروڑ 15لاکھ86 ہزار روپے جاری ہو سکے۔ دستاویز کے مطابق کمیشن کے دیگر 17 منصوبوں کے لیے مختص پوری رقم جاری کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں