خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے 2 ڈالر کمی

یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جولائی میں فراہمی کے لیے قیمت 45.37 ڈالر فی بیرل پر بندہوئی


AFP May 08, 2016
یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جولائی میں فراہمی کے لیے قیمت 45.37 ڈالر فی بیرل پر بندہوئی فوٹو: فائل

KARACHI: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی، بعض ممالک سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں موجود آئل کے وافر ذخائر پر فرق نہیں پڑا۔

جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے جون میں ترسیل کے لیے نرخ 44.66 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جولائی میں فراہمی کے لیے قیمت 45.37 ڈالر فی بیرل پر بندہوئی، اس طرح دونوں کنٹریکٹس کے نرخ ایک ہفتے میں کم وبیش 2ڈالر فی بیرل کم ہوئے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں حملے، کینیڈین آئل سٹی میں آگ اور لیبیا میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سپلائی رکنے کے باوجود مارکیٹس میں موجود وافر ذخائر نرخوں میں کمی کا باعث بنے اور قیمتیں رواں سال کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں