یوٹیلٹی اسٹورز پر اس کااپنابرانڈڈ گھی غائبصارفین پریشان

نرخ بڑھانے کا مطالبہ مسترد ہونے کے بعد کمپنیوں نے گھی بنانے سے انکار کردیا،انتظامیہ


Online May 09, 2016
نرخ بڑھانے کا مطالبہ مسترد ہونے کے بعد کمپنیوں نے گھی بنانے سے انکار کردیا،انتظامیہ فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا اپنا برانڈ یوٹیلٹی بناسپتی ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے صارفین سستے گھی سے محروم ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار طبقے سے یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود واحد نعمت بھی چھین لی گئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بناسپتی گھی کی کھپت پوری کرنے کے پیش نظر یوٹیلٹی بناسپتی گھی کی تیاری کے ٹینڈر گھی تیار کرنے والے ملک کے 9 بڑے کارخانوں کو دیے گئے جنہوں نے قیمت بڑھانے کی سفارش کی۔

اضافے کی سمری کو وزیر اعظم نے مسترد کر دیا جبکہ دوسری جانب گھی تیا رکرنے والی ملوں نے پرانی قیمتوں پر گھی بنانے سے انکار کر دیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز انچارج کا کہنا ہے کہ گھی نہ ہونے کے باعث 40فیصد سیل کم ہو گئی ہے۔ شہریوں نے بلند بانگ دعوے کرنے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں