افغانستانسڑک کنارے بم دھماکے سے بس تباہ 17براتی ہلاک

ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ ترعورتیں اوربچے شامل ہیں،پولیس ترجمان نے تصدیق کردی۔


Sana News November 18, 2012
یہ واقعہ مغربی صوبے فراح میں پیش آیاجب برات کے قافلے میں شامل ایک منی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی۔ فوٹو: رائٹرز

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم ازکم 17افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ مغربی صوبے فراح میں پیش آیاجب برات کے قافلے میں شامل ایک منی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی۔

ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ ترعورتیں اوربچے شامل ہیں۔ادھرکابل میں افغانستان میں موجود ایساف فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ افغانستان میں طالبان بہت زیادہ کمزور ہوگئے ہیں۔ایک انٹرویو میں جنرل گنٹر کاٹس نے کہاکہ پچھلے تین مہینوں میں 1100بیگناہ شہری ہلاک یازخمی ہوئے جوکہ بہت بڑی تعداد ہے، اس سوال کاجواب بہت مشکل ہے کہ کیا2014کے بعد افغان فوج اورپولیس ملک میں سلامتی اورامن وامان کی ذمے داری خودسنبھالنے کے قابل ہوگی یانہیں۔ جنرل کاٹس نے کہا کہ پہلے توہمیں یہ تسلیم کرناچاہیے کہ یہاں طالبان باقی رہیں گے۔افغان فوج اورپولیس کی ان کے خلاف لڑائی جاری رہے گی لیکن ہم،یعنی بین الاقوامی برداری بھی یہیں رہیںگے اور ہم افغان فوج اورپولیس کومدددیتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں