اسرائیل کوایک دن میں ٹھکانے لگایاجاسکتا ہےمصری عالم دین

مسلم دنیامیں اتحادکافقدا ن ہے،اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد ہوجائیں، القرضاوی.


Sana News November 18, 2012
مسلم دنیامیں اتحادکافقدا ن ہے،اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد ہوجائیں، القرضاوی. فوٹو: رائٹرز

مصرکی جامعہ الازھرکے نومنتخب خطیب اورمعروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے کہاہے کہ امت کے درمیان اتحادکے فقدان نے مسلم دنیامیں فلسطین جیسے مسائل پیداکیے ہیں۔

مسلمان متحدہوجائیں توصیہونی ریاست کوایک دن میں ٹھکانے لگاسکتے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علامہ یوسف القرضاوی نے ان خیالات کااظہارقاہرہ میں جامعہ الازھرکی مسجدمیں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا۔انھوں نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پرصیہونی ریاست کی جارحیت کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ غزہ پراسرائیلی حملے روکنے کے لیے صرف احتجاجی مظاہروں اورنمائشی قرادادوں سے کام نہیں چلے گا، مسلمان اپنی صفوں میں پایاجانے والاانتشارختم کرناہوگا، شیخ القرضاوی نے تمام دنیاکے مسلمانوں سے اپیل کی وہ عرب اورغیرعرب،افریقی اورایشیائی کی تقسیم سے باہرنکلیں۔

اپنی صفوں میں انتشارکوختم کریں اور اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے خوداپنے ہی وسائل استعمال کریں۔ انھوں نے اپنی طویل تقریرمیں عرب ممالک میں برپاہونے والے انقلابات کابھی ذکرکیااورکہاکہ بعض عرب ممالک میں فردواحدکی حکمرانی تھی جس کا دور ختم ہوچکا،اب عوام اپنے جمہوری اورآئینی حقوق کے لیے کسی جابرحکمران کاجبر برداشت نہیں کریںگے،میں مصر،لیبیا، شام، تیونس اوردیگر ممالک کے انقلابیوں کوسلام پیش کرتاہوں اورمطالبہ کرتاہوں کہ وہ اپنی توانائیاں اتحادامت کے لیے وقف کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں