بچوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح کے لیے بھی ٹی وی پروگرام بنائے جائیں ثروت گیلانی

بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی بہتر تربیت ہم سب کی ذمے داری ہے، ثروت گیلانی


Javed Yousuf May 12, 2016
اسپیشل بچوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے حکومتی سپورٹ اتنی زیادہ نہیں، اداکارہ ۔ فوٹو : فائل فوٹو: فائل

معروف اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ پروڈیوسرز اور اساتذہ کو مل کر ایسے ایجوکیشنل ٹی وی پروگرامز بنائیں جن سے بچوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح بھی ہوسکے۔اینمیٹڈ فلم ''تین بہادر'' شرمین عبید چنائے کی بہترین کاوش تھی،جسے باکس آفس پر سراہا گیا۔

اسپیشل بچوں کی فنڈ ریزنگ کے لیے ہرسال پندرہ روز اسٹیج شو کرتی ہوں جس سے حاصل ہونے والی آمدنی اسپیشل بچوں کے اسپورٹس کمپلیکس کو دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے ''ایکسپریس ''کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ بچوں کے حوالے سے کم لوگ سوچ رہے ہیں ،مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کام ہی نہیں ہورہا ۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی بہتر تربیت ہم سب کی ذمے داری ہے،میڈیا پاورفل میڈیم جو اس بارے میں اہم اور مثبت رول ادا کرسکتا ہے ۔ٹی وی، فلم اور تھیٹر سمیت ہر سطح پر بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ ہوتا رہنا چاہیے۔

بہرحال اس وقت چلڈرن لٹریچر فیسٹیول ہورہا ہے ،جس میں بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل رہے ہیں ۔ ثروت گیلانی نے کہا کہ جب سے اسپیشل اولمپکس کی ایمبسڈر بنی ہوں، کافی بہتری آئی ہے جس میں میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے میرے ساتھ بھرپورتعاون کر رہے ہیں ۔

اسپیشل بچوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے حکومتی سپورٹ اتنی زیادہ نہیں ، مگر الحمداللہ ہم اپنے ٹاسک کو اپنی مدد آپ کے تحت پورے کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ۔فلم ''جوانی پھرنہیں آنی'' کے سیکوئل کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس میں میرے کردار کو کافی زیادہ پسند کیا گیا ،میرے بھی سننے میں آرہا ہے کہ ہمایوں سعید اس کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ، اگر انھوں نے اس کے لیے رابطہ کیا تو انکار نہیں کروں گی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں