حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا تیزی پراختتام

کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 73.73 پوائنٹس کے اضافے سے 36122.49 پوائنٹس پر بند ہوا


Business Desk May 14, 2016
کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 73.73 پوائنٹس کے اضافے سے 36122.49 پوائنٹس پر بند ہوا فوٹو: آئی این پی/فائل

ISLAMABAD: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا اختتام اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی پر ہوا، جمعہ کو فروخت کے مقابلے میں خریداری بڑھنے کے باعث 36100 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

تیزی کے باعث مارکیٹ سرمایہ11ارب 92کروڑ 24 لاکھ 85ہزار466 روپے اضافے سے 74 کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گیا، تیل وگیس سیکٹرسے سرمائے کا انخلا ہوا، مارکیٹ ایک موقع پر 36000 پوائنٹس کی حد گنوابیٹھی تھی تاہم سرمایہ کاروں کی سیمنٹ، بینکنگ ودیگر شعبوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ بلند ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 73.73 پوائنٹس کے اضافے سے 36122.49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس51.27 فیصد کمی سے 62878.19،کے ایس ای آل شیئرانڈیکس 41.77 فیصد بڑھ کر 24612.74 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 13.53 پوائنٹس کی تیزی سے 16746.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم جمعرات سے2.85 فیصد بہتر رہا اور مجموعی طور پر 31کروڑ 27 لاکھ 53ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 365 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں سے 213 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 131 کمپنیوں کے حصص کے داموں میں کمی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں